Home / اہم خبریں / اقتصادی پیکیج پر پاک چین مذاکرات کا پہلا دور مکمل

اقتصادی پیکیج پر پاک چین مذاکرات کا پہلا دور مکمل

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی پیکیج سے متعلق مذاکرات کا پہلا دورمکمل ہوگیا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی پیکیج سے متعلق مذاکرات میں چین کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ کرنے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی چین کو ڈیوٹی فری برآمد کے طریقہ کار بارے تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق بیجنگ میں جاری مذاکرات میں میں پاکستان کی جانب سے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری منصوبہ بندی شامل ہیں، پاک چین معاشی مذاکرات میں باہمی کرنسیوں میں تجارت کے فروغ پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے