کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کی کارروائی درویش گروپ کے 2 کارندے گرفتار اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا آغاز تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے ہائی پروفاٸل منشیات مافیا کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی بدنام زمانہ منشیات مافیا کے گڑھ میں گھس کر انکو الٹا لٹکا دینے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات مافیہ درویش گروپ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا بیشتر ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی اور انکی پولیس پارٹی کے بھاری انتظام کو دیکھ کر علاقہ چھوڑ کر دکانیں بند کرکے فرار ہوگئے- پکڑے گئے ملزمان میں شامل اکرم راؤ الیاس کاکا ،الیاس چھوٹا ڈان اور سکندر ولد گلاب خان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، اعلیٰ نسل کی چرس و نقدی برآمد دونوں ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں بند ہوچکے ہیں مگر بااثر ہونے کی وجہ سے رہا ہوکر پھر سے جراٸم کی دنیا کے بادشاہ بن جاتے تھے- ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے
![]()