کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جامعہ کراچی میں انٹرنیشنل سیمپوزیم سے خطاب کرتے کہا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے سائنس کے میدان مین جو کام کیا ہے وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کررہا ہے سائنس کے میدان مین جو لوگ آئیکون بنے وہ اج ایک پلیٹ فارم پر موجود ہیں- آئی سی سی بی ایس کی کامیابی کے لیے جو کام کیا گیا ہے وہ قابل تحسین ہے- ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے کامیاب لوگوں کا ماضی بہت محنت کرتے گزرا ہے دنیا بھر سے دو سو زائد طالبعلم ایچ ای جے آکر تعلیم حاصل کررہے ہیں پاکستان مین ہونے والی ریسرچ کا معیار بین الاقوامی ہے بچے کی پیدائش سے قبل اس کی صحت کے بارے مین پتہ چل جاتا ہے بچے کو کوئی بیماری ہو تو اس کا علاج اس کی پیدائش سے قبل ممکن ہے- ریسرچ نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ ڈی این اے آر این اے کو دیکھ کر بچے کا رنگ تک بتادیا جاتا ہے بیماریوں کا حل سائنس کی دنیا مین مسائل کا حل ریسرچ کے زریعے ہی ممکن ہے-موجودہ حکومت تعلیم کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے تعلیم کا معیار اس وقت بلند ہوگا جب پرائمری لیول سے بہتری آئے گی- اس موقع پر ڈاکٹر عطاء الرحمن، وائس چانسلر جامعہ ڈاکٹر محمد اجمل، ڈاکٹر اقبال چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا-
![]()