Home / اہم خبریں / کراچی قائد آباد پولیس کی کاروائی مضر صحت مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری سیل، 5 ملزمان گرفتار

کراچی قائد آباد پولیس کی کاروائی مضر صحت مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری سیل، 5 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ڈی ایس پی قاٸد آباد اعجاز مغل کی سربراہی میں ایس ایچ او قاٸد آباد معراج انور نے جعلی مصالحہ جات بنانے والی فیکٹری کا قلعہ قمعہ کردیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او قاٸد آباد معراج انور کی سربراہی میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جوکہ زہریلا مصالحہ بناکر شہریوں کو زہر کھلا رہے تھے فیکٹری سیل کرکے بھاری مقدار میں مضر صحت مصالحہ برآمد کرلیا گیا- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او قاٸد آباد معراج انور نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصر کو کھلا چیلنج کرتا ہوں کہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ انکا مقدر جیل ہوگا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے