تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملک بھر سمیت بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گستاخ رسول آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ملک بھر سمیت بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گستاخ رسول آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) ملک بھر سمیت بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گستاخ رسول آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے رہائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، تعلیمی ادارے بند رہے- تفصلات کہ مطابق توہین رسالت کا کیس سپریم کورٹ آف پاکستان نے نمٹاتے ہوئے توہین رسالت کی مرتکب آسیہ بی بی کو بری کردیا جس پر مسلمانوں میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی اور ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے. بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں. صورت حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے تعلیمی ادارے بند رہے- مظاہرین نے عدلیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور اس فیصلہ کو ماننے سے انکار کر دیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت پر سب کچھ قربان ہے ایسے عدالتی فیصلے قابل قبول نہیں ہیں. 9 سال تک یہ کیس چلتا رہا تمام عدالتوں نے آسیہ کو توہین رسالت کا مرتکب پایا لیکن سپریم کورٹ نے باعزت بری کردیا تو نچلی عدالتوں میں یہ کیس پھر 9 سال تک کیوں چلتا رہا؟ ممتاز قادری کو پھانسی اور آسیہ کو معافی دینے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ بیرونی قوتوں کی ایماء پر ہوا ہے جس کو قطعی تسلیم نہیں کیا جاسکتا.

About admin

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے