پشین (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) پشین میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام- ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی کی خصوصی ہدایات پر لیویز فورس کی کارروائی 6 مجرمان بھاری اسلحے، جیکٹس اور گولیوں سمیت گرفتار- اطلاع کے مطابق اتنی بھاری تعداد میں اسلحہ کا استعمال بڑی دہشت گردی کے واقعے میں ہو سکتا تھا جسے لیویز فورس نے ناکام بنا دیا. دہشت گردوں کی آمد کی پہلے سے خفیہ خبر موجود تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی نے پہلے سے ناقوں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا تھا. اطلاع کے مطابق چھ آدمیوں اور اسلحہ سے لیس گاڑی جب سرخاب پر پہنچی تو لیویز فورس نے ان کا پیچھا کرنا شروع کیا. ملزموں نے موقع سے فرار ہونے کی ہر ممکن کوشش کی اور سرف گاڑی کو کچے راستے پر اتار دیا جس پر لیویز کے بہادر جوانوں نے اپنی گاڑی ان کی گاڑی کے سامنے لانے کی کوشش کی مگر پھر بھی وہ نہ رکے. لیویز فورس کے جوانوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنی جان پر کھیل کر گاڑی ان کی گاڑی سے ٹکرا دی گاڑی میں 6 دہشت گردوں سمیت سات کلاشنکوف, بھاری تعداد میں گولیاں, چہرے کو ڈھاکنے والے ماسک اور کمانڈو جیکٹس دستا نے وغیرہ بھی شامل ہیں. لیویز فورس نے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر دہشت گردی کے ایک بڑے واقعے سے ملک کو بچا لیا. ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی نے لیویز فورس کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے کام کو سراہا. اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر نے لیویز فورس کو شاندار پرفارمنس پر انعامات دینے کا اعلان بھی کیا.
![]()