سکرنڈ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) درگاہ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ صوفیوں، بزرگوں اور امن و محبت کا پیغام دینے والوں کی سرزمین ہے، اس کی وحدت، شناخت اور تاریخی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ پیر ذاکری میں سکرنڈ کے صحافیوں، قلمکاروں اور سماجی و علمی شخصیات کے اعزاز میں ’’چار گھڑیاں چار دوستوں کے ساتھ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی نشست اور عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے صوفی بزرگوں نے ہمیشہ محبت، رواداری، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیا، ہمیں ان کے پیغام کو آگے بڑھانا چاہیے سالانہ روحانی اجتماع کی بھرپور کوریج پر صحافیوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اسی حوالے سے باہمی ملاقات اور تبادلہ خیال کے لیے اس نشست کا اہتمام کیا گیا سید محمد منیر شاہ نے اعلان کیا کہ درگاہ شریف میں ہر چھ ماہ بعد ایسی بامقصد نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا تقریب میں سکرنڈ پریس کلب کے صدر غلام حیدر سولنگی سمیت شہر کے صحافیوں، قلمکاروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں رضا محمد سیال، گل محمد لغاری، قاضی جاوید سنائی، غلام قادر چانڈیو، قربان عمرانی، نیاز لاشاری، غلام نبی ملاح، نیاز چانڈیو، عبدالتواب شیخ، وزیر انڑ اور راج کمار اوڈ شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
Home / اہم خبریں / سندھ صوفیوں اور امن و محبت کی دھرتی ہے، اس کی وحدت اور شناخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سید محمد منیر شاہ