Home / اہم خبریں / شہدادپور میں اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی ریلی

شہدادپور میں اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی ریلی

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اہلِ غزہ اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے زیرِ اہتمام شہدادپور میں ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف اور امیر ضلع سانگھڑ رفیق منصوری نے کی۔ ریلی اسٹیشن روڈ سے شروع ہوکر پریس کلب شہدادپور پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے مرد و خواتین کارکنان، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد یوسف، رفیق منصوری، سید ارشاد ظفر بخاری، ظہیر جتوئی، ارشد خاصخیلی، عبدالغفور انصاری اور دیگر مقررین نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کا مسئلہ پوری امتِ مسلمہ کے دل کا مسئلہ ہے، جبکہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس قبلۂ اول ہے۔ انہوں نے غزہ میں فلسطینی شہریوں، خواتین اور بچوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور تباہی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور مسلم ممالک سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی حمایت جاری رکھے گی اور پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریلی کے اختتام پر فلسطینی عوام کی سلامتی، شہداء کے درجات کی بلندی اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ٹنڈوآدم میں نیو اسٹار پین پال کلب کی پروقار تقریب، مختلف شخصیات میں اعترافِ خدمات کے ایوارڈز تقسیم

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) ٹنڈوآدم میں نیو اسٹار پین پال کلب سندھ کے صوبائی صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے