تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان پہلی بار بین الاقوامی پیڈل ایونٹ کی میزبانی کرے گا 18 ممالک کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پاکستان پہلی بار بین الاقوامی پیڈل ایونٹ کی میزبانی کرے گا 18 ممالک کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان میں پیڈل کے کھیل کے فروغ کے حوالے سے تاریخی پیش رفت، پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل پیڈل ایونٹ کی میزبانی کرے گا انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن (ایف آئی پی) کے برانز ایونٹ میں شرکت کے لیے 18 ممالک کے 30 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے، ایونٹ کا آغاز کل کراچی کے پیڈل ورس میں ہوگا۔

ایف آئی پی برانز پیڈل ایونٹ میں اٹلی، پرتگال، ارجنٹائن، انگلینڈ، اسپین، کینیڈا اور میکسیکو سمیت 18 ممالک کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، جبکہ پاکستان کے پیڈل کھلاڑی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہیں پاکستان پہنچنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار کراچی میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ارجنٹائن کے کھلاڑی نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی اور کراچی میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا منتظر ہوں۔ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 28 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

صومالیہ میں قزاقوں کے خلاف کارروائی 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین)/صومالیہ کے ساحل پر قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے