تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے مرکزی عہدیداران محترمہ انیلا انصاری اور ازّان علی میمن کی قیادت میں وفد نے کراچی کے نجی ہوٹل میں لوکل گورنمنٹ کے نظام سے متعلق منعقدہ اہم ورکشاپ میں شرکت کی ورکشاپ میں مقامی حکومت کے نظام، بلدیاتی اداروں کے کردار، نوجوانوں کی شمولیت، شہری و قانونی حقوق اور مؤثر عوامی نمائندگی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ورکشاپ کے دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے قانونی و جمہوری شعور اجاگر کرنے اور مقامی حکومت کے نظام میں نوجوانوں کے مؤثر کردار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس موقع پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ نے لیگل رائٹس فورم کی جانب سے خصوصی دعوت اور نوجوانوں کو اہم قومی و سماجی امور پر بامقصد مکالمے کا حصہ بنانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں میں بھرپور شرکت کے عزم کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر اور غفلت برداشت نہیں، سرکاری خزانے کے مفاد پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ندیم الرحمٰن میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمٰن میمن کی زیرصدارت محکمہ کالج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے