کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ٹیم منیجر وسیم کھتری نے کراچی کے این جے وی اسکول میں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا قومی اسکواڈ میں احمد سلمان، بلال اشعر، اِحزم صدیقی، محمد یادان، ابراہیم منصور، معاذ فریدی، مہد احمد، عفان علی، حمزہ بن حماد، محمد عثمان اور ابراہیم شامل ہیں۔
ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ 7 سے 9 اگست تک کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں منعقد ہوگی قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کے لیے 5 اگست کو کینیا روانہ ہوگی پاکستان کو ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کے مضبوط امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے جبکہ قومی ٹیم گزشتہ برس ملائیشیا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کر کے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔