کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نجی ایئرلائن ایئر انڈس نے ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد پاکستان میں دوبارہ فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی ابتدائی مرحلے میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں چلائے گی جبکہ اس حوالے سے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق ایئرلائن جدید A-320 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کرے گی اس پیش رفت سے ملکی فضائی شعبے میں مسابقت بڑھے گی مسافروں کو مزید سفری سہولیات میسر آئیں گی اور اندرونِ ملک فضائی سفر کے فروغ میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے.
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی آپریشنل، تکنیکی اور انتظامی معاملات مکمل کرنے میں مصروف ہے جبکہ سول ایوی ایشن سے متعلق تمام ضابطہ جاتی کارروائیاں بھی جاری ہیں پروازوں کے باقاعدہ شیڈول کرایوں اور ٹکٹوں کی بکنگ سے متعلق تفصیلات جلد جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے واضح رہے کہ ایئر انڈس نے مالی اور آپریشنل مسائل کے باعث کئی برس قبل اپنی پروازیں بند کر دی تھیں۔