تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سجاس کا بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے اظہارِ یکجہتی جھوٹے مقدمے کی مذمت

سجاس کا بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سے اظہارِ یکجہتی جھوٹے مقدمے کی مذمت

کراچی،(ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (بسجا) کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب سے اسپورٹس جرنلسٹس پر مبینہ دباؤ ڈالنے اور بسجا کے صدر شاہ محمد دوتانی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری مجاہد سولنگی، دیگر عہدیداروں، مجلسِ عاملہ اور اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافیوں کو حقائق پر مبنی رپورٹنگ سے روکنا اور محکمہ کھیل کی مبینہ بے ضابطگیوں یا کاغذی مقابلوں کی نشاندہی کرنے پر دباؤ ڈالنا آزادیِ صحافت کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بسجا کے صدر کے خلاف جھوٹا مقدمہ ناقابلِ قبول ہے اور ایسے حالات میں بلوچستان اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا احتجاجاً "سی ایم کپ فٹبال ٹورنامنٹ” کی کوریج نہ کرنے کا فیصلہ جائز اور قابلِ فہم ہے۔ سجاس نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے خلاف کارروائیاں فوری طور پر واپس لی جائیں اور انہیں آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رپورٹنگ کا حق فراہم کیا جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کی پاکستان کے خلاف 52 رنز سے کامیابی، پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پانچ میچوں پر مشتمل ویمنز انڈر 19 ٹی20 سیریز کے تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے