تازہ ترین
Home / اہم خبریں / روائل فرحان کی ناقابل شکست نصف سنچری، پاکستان ویمنز انڈر 19 نے جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی

روائل فرحان کی ناقابل شکست نصف سنچری، پاکستان ویمنز انڈر 19 نے جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم نے پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 125 رنز بنائے اوپنر روائل فرحان نے 64 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ کومل خان نے 23 رنز بنا کر پہلی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز کا اضافہ کیا روائل فرحان کو عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور 17.1 اوورز میں 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈائیڈرے وین رینسبرگ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے ماہنور زیب نے 21 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ماہم نزاکت اور ڈیبیو کرنے والی ماہ نور نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شہر بانو نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔ پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ 19 جولائی کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پروفیسر اعجاز فاروقی پی سی بی زون VII انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید دو میچوں کے فیصلے آزاد کرکٹ کلب اور آصف آباد کرکٹ کلب کامیاب ظہیر خان کی تباہ کن باؤلنگ 6 وکٹیں حاصل کرلیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ہدایت اور ریجنل کرکٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے