تازہ ترین
Home / اہم خبریں / راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کے ٹرائلز 15 اور 16 جولائی کو، کمشنر کپ چیمپئن شپ 24 سے 27 جولائی تک فیصل آباد میں ہوگی

راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ٹیم کے ٹرائلز 15 اور 16 جولائی کو، کمشنر کپ چیمپئن شپ 24 سے 27 جولائی تک فیصل آباد میں ہوگی

راولپنڈی، ( اسپورٹس رپورٹر) کمشنر کپ/پنجاب انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے لیے راولپنڈی ڈویژن کی مردوں کی باسکٹ بال ٹیم کے انتخابی ٹرائلز 15 اور 16 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن (RDBA) کے زیر اہتمام ٹرائلز روزانہ شام 5 سے 7 بجے تک ایف جی پبلک اسکول نمبر 2 (ٹیکنیکل اسکول)، طارق آباد (لال کرتی)، راولپنڈی میں ہوں گے، جہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب چیمپئن شپ کے لیے کیا جائے گا۔

راولپنڈی ڈویژن باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز رفیع بٹ کے مطابق منتخب کھلاڑی 24 سے 27 جولائی 2026 تک فیصل آباد میں ہونے والی چار روزہ کمشنر کپ/پنجاب انٹر ڈویژنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں راولپنڈی ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کا مقصد صوبے بھر میں باسکٹ بال کے فروغ، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کرنے اور بین الڈویژن صحت مند مقابلوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے جنرل سیکرٹری کرنل (ر) محسن اقبال کے ہمراہ باسکٹ بال سے وابستہ کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر کھیلوں کے لباس (کٹ) میں ٹرائلز میں شرکت کریں۔ مزید معلومات کے لیے 0300-1331109 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عالمی منڈی میں گراوٹ پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہوگئیں

کراچی، (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے