تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل کراچی میں ممتاز صحافی مصنفہ اور ماہرِ تعلیم زبیدہ مصطفیٰ کو شاندار خراجِ عقیدت

آرٹس کونسل کراچی میں ممتاز صحافی مصنفہ اور ماہرِ تعلیم زبیدہ مصطفیٰ کو شاندار خراجِ عقیدت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام ممتاز صحافی، مصنفہ اور ماہرِ تعلیم زبیدہ مصطفیٰ کی علمی، صحافتی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں جوش ملیح آبادی لائبریری میں تعزیتی و خراجِ عقیدت کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، سینئر صحافی غازی صلاح الدین، ڈاکٹر کملیشور لوہانہ، سیما لیاقت، پشپا والابھ، صادقہ صلاح الدین، شمع عسکری، حوا اور دیگر ادبی، صحافتی، تعلیمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ نظامت کے فرائض بیلا جمیل نے انجام دیے تقریب کے آغاز میں بیلا جمیل نے زبیدہ مصطفیٰ کی شخصیت اور خدمات پر مبنی اپنا مضمون پیش کیا۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ زبیدہ مصطفیٰ علم و آگہی کی ایسی روشن شمع تھیں جنہوں نے خواتین اور بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے غیرمعمولی خدمات انجام دیں اور ان کی تحریریں آج بھی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ غازی صلاح الدین نے انہیں تحقیق، علم اور معیاری صحافت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیشہ ورانہ دیانت مسلسل مطالعے اور علمی بنیادوں پر صحافت کو نئی جہت دی ڈاکٹر کملیشور لوہانہ نے کہا کہ زبیدہ مصطفیٰ روزنامہ ڈان کے ادارتی بورڈ کی پہلی خاتون رکن تھیں، جنہوں نے خواتین کے لیے صحافت میں نئی راہیں ہموار کیں۔ دیگر مقررین حوا، شمع عسکری، سیما لیاقت، پشپا والابھ اور صادقہ صلاح الدین نے بھی زبیدہ مصطفیٰ کی تعلیمی، سماجی اور فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بچوں میں مطالعے، تنقیدی سوچ، تخلیقی صلاحیتوں اور مادری زبان میں تعلیم کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جو آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عالمی منڈی میں گراوٹ پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں کم ہوگئیں

کراچی، (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے