Home / اہم خبریں / سندھ میں ادویہ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

سندھ میں ادویہ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس پیر کو چیف ڈرگ انسپکٹر سندھ کے دفتر میں کوالٹی کنٹرول بو رڈ کے چیئرمین اسپیشل سیکرٹری پبلک ہیلتھ ڈاکٹر نسیم الغنی سھتو کی زیر صدارت ہوا۔ 123 ویں اجلاس کا ایجنڈا 15 نکات پر مشتمل تھا۔ جس میں جعلی، غیر مستند، زائد المعیا د، غیر رجسٹرڈ دواؤں کے کیسز کے علاوہ حکومتی اداروں کو ادویہ سپلائی کرنے والوں کے مختلف کیسز بھی زیر غو ر آئے۔ اجلا س میں صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹروں کی کارکردگی سمیت ان کے مسائل بھی زیر غور آئے چیئرمین بورڈ نے صوبے میں ادوریہ کی غیر قانونی خرید و فروخت اور ترسیل پر سختی سے قانو ن کے مطابق عمل درآمد کی ہدایت دیتے ہوئے 12 کیسز کو کورٹ میں بھیجنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں چیف ڈرگ انسپکٹر سندھ سید عدنان رضو ی کی جانب سے سندھ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے حکومت کی پالیسی کے مطابق جعلی اور غیر قا نو نی دواؤں کے خلاف ضلعی سطح پر جاری رپورٹس بھی پیش کی۔ بورڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر قیصر محمد کی جانب سے بورڈ میں پیش کئے گئے کیسز کے قانونی پہلوؤں کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ جبکہ اجلاس میں بورڈ کے ممبران ڈاکٹر غلام سرور، پروفیسر فریال عالمانی، سرکاری وکیل محمد خان کے علاوہ پی پی ایم اے کے ممبر سید فاروق بخاری اور پی سی ڈی اے کے ممبر صلاح الدین شیخ، فارما بیورو کے راشد مرید ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی اجلاس میں صوبہ بھر میں ادویہ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے اور دواؤں کی بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے