Home / اہم خبریں / کراچی ساٸیٹ اے پولیس کی کارروائی 4 رکنی گینگ پر مشتمل اسٹریٹ کرمنلز کا گروہ گرفتار، اسلحہ موبائل فونز اور نقدی برآمد

کراچی ساٸیٹ اے پولیس کی کارروائی 4 رکنی گینگ پر مشتمل اسٹریٹ کرمنلز کا گروہ گرفتار، اسلحہ موبائل فونز اور نقدی برآمد

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی ساٸیٹ اے پولیس کی کارروائی 4 رکنی گینگ پر مشتمل اسٹریٹ کرمنلز کا گروہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ. نقدی اور مسروقہ موباٸل فونز برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر محمد رضوان احمد کے جراٸم پیشہ عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او ساٸیٹ اے خالد رفیق نے اسٹریٹ کرمنلز کا قلعہ قمعہ کرنا شروع کردیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او ساٸیٹ اے خالد رفیق کی سربراہی میں اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث عناصروں کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل محمد عادل ولد محمد قاسم، سعود ولد فقیر محمد، ساجد ولد محمد کریم اور عنایت اللہ ولد نصراللہ کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، مسروقہ موباٸل فونز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے درجنوں سے زاٸد اسٹریٹ کراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے