تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نجی اسکولوں کے لیے اہم نصابی سرگرمیوں کا نیا سالانہ شیڈول جاری، طلبہ سال بھر مختلف تقریبات میں حصہ لیں گے

نجی اسکولوں کے لیے اہم نصابی سرگرمیوں کا نیا سالانہ شیڈول جاری، طلبہ سال بھر مختلف تقریبات میں حصہ لیں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے نجی اسکولوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کا سالانہ شیڈول جاری کر دیا ہے شیڈول کے تحت سال بھر قومی، تعلیمی سماجی اور ثقافتی موضوعات پر مختلف تقریبات، مقابلوں اور آگاہی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور ان میں مثبت سماجی و قومی اقدار کو فروغ دیا جا سکے

جاری کردہ شیڈول کے مطابق اگست میں یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، شجرکاری اور صفائی مہم، ستمبر میں یومِ دفاع اور تقریری، مضمون نویسی و مصوری کے مقابلے، اکتوبر میں اساتذہ کا عالمی دن اور یومِ سیاہ کشمیر، نومبر میں یومِ اقبال، سائنس نمائش، ڈرامے اور بچوں کا عالمی دن، جبکہ دسمبر میں ثقافتی دن منایا جائے گا۔

جنوری میں اسٹوڈنٹس ویک اور اینٹی بُلنگ آگاہی سیشنز، فروری میں یومِ یکجہتی کشمیر، انسدادِ منشیات مہم اور اسپورٹس گالا، مارچ میں یومِ پاکستان اور فلاور شو، اپریل میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی سرگرمیاں اور مئی میں یومِ تشکر (معرکۂ حق) کے حوالے سے سیمینارز، تخلیقی مقابلے اور ملی نغموں کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ جاری کردہ شیڈول پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے طلبہ کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کا ’’پیکیج ویزا‘‘ متعارف کرانے کا اعلان، سیاحوں کے لیے سفری عمل مزید آسان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سیاحوں کو مزید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے