تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں فائر اینڈ ریسکیو نظام کی توسیع، گلستانِ جوہر اور بولٹن مارکیٹ میں نئے فائر اسٹیشنز فعال

کراچی میں فائر اینڈ ریسکیو نظام کی توسیع، گلستانِ جوہر اور بولٹن مارکیٹ میں نئے فائر اسٹیشنز فعال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی کے لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے شہر میں دو نئے فائر اسٹیشنز قائم کر دیے ہیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گلستانِ جوہر اور بولٹن مارکیٹ میں قائم فائر اسٹیشنز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے شہر میں آگ بجھانے اور ریسکیو آپریشنز کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ان کے مطابق گلستانِ جوہر فائر اسٹیشن تقریباً تین دہائیوں بعد دوبارہ فعال کیا گیا ہے، جس سے علاقے اور اطراف کی آبادی کو تیز رفتار ایمرجنسی خدمات میسر آئیں گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ ماضی کے بڑے آتشزدگی کے واقعات سے سبق سیکھتے ہوئے فائر سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت کے تعاون سے اربوں روپے کے منصوبے کے تحت جدید فائر فائٹنگ گاڑیاں، مشینری اور آلات خریدے جا رہے ہیں، جبکہ فائر اسٹیشنز میں وسیع گنجائش کے واٹر ٹینک، شمسی توانائی کے نظام اور جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے فائر اسٹیشنز کے قیام سے ایمرجنسی رسپانس کا وقت کم ہوگا اور شہریوں کو زیادہ مؤثر اور فوری امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔ افتتاحی تقریب میں میونسپل کمشنر ابرار جعفر، چیف فائر آفیسر اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ژوب کے دانہ سر میں مسافر کوچ کھائی میں جاگری خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق متعدد زخمی

ژوب، (اسٹاف رپورٹر ) بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع دانہ سر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے