16 جون کو دربار حضرت بابا درگاہی شاہ کی محفل میں دارالاحسان فیصل آباد والے ذکر کریں گے۔
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) دربار حضرت بابا درگاہی شاہ کا 48واں عظیم الشان عرسِ مبارک آج بروز پیر 15 جون 2026 بعد از نمازِ عشاء منعقد ہوگا، جبکہ 16 جون بروز منگل بعد از نمازِ عشاء انتظامیہ دربار حضرت بابا درگاہی شاہ کے زیر اہتمام دارالاحسان فیصل آباد والے محفلِ میں خصوصی ذکر کریں گے۔ یہ روحانی و مذہبی اجتماعات جامع مسجد بغدادی، دارالعلوم انوارِ مدینہ، دربار حضرت بابا درگاہی شاہ، محلہ درگاہی شاہ کمالیہ میں منعقد ہوں گے، جن میں ملک بھر سے علمائے کرام، مشائخِ عظام، نعت خواں حضرات، مذہبی و سماجی شخصیات اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ عرسِ مبارک کی محفل میں تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت حافظ سعید تسلیم حسین شاہ حاصل کریں گے، جبکہ ثناء خوانِ مصطفیٰ ﷺ عطاء مصطفیٰ عدیل چشتی، جعفر حسین قصوری، محمد صدیق اور ملک سعید احمد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ محفل کی نقابت کے فرائض مولانا حافظ حماد حمزہ فریدی انجام دیں گے۔ تقریب سے استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا حافظ محمد صابر خصوصی خطاب فرمائیں گے، جبکہ قاری غلام رسول چشتی، سعید ممتاز حسین شاہ اویسی، قاری محمد صدیق فاروقی، علامہ احمد حسن چشتی، علامہ مولانا قاری عبدالستار فریدی، منظور لطیف قمر قادری، ملک محمد شریف، شوکت علی انصاری، چوہدری خوشی محمد جٹ اور دیگر ممتاز شخصیات خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔ عرس مبارک کے انتظامی امور کی نگرانی سردار عطہر حسنین کھٹانہ، اظہر علی گوگی ایڈووکیٹ، حاجی محمد انور، ملک اشفاق احمد، چوہدری وقاص گجر، رانا مسعود اور ملک سعید احمد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر محفلِ نعت، درود و سلام، ذکرِ الٰہی اور روحانی بیانات کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ منتظمین کی جانب سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بابرکت روحانی اجتماع میں باوضو ہو کر بھرپور شرکت کریں اور فیوض و برکات حاصل کریں۔ مزید معلومات کے لیے بابا خوشی محمد رونقی صاحب (مہتمم و ناظمِ اعلیٰ جامعہ ہذا) کے رابطہ نمبرز 03216568186 اور 03136512223 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔