تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایشین گیمز 2026: صاحبزادہ فرحان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ایشین گیمز 2026: صاحبزادہ فرحان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین گیمز 2026 کے لیے قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ جاپان کے شہر ایچی-ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے، جبکہ عبدالصمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ مردوں کے ٹی20 مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا اور میڈل میچز 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

30 سالہ صاحبزادہ فرحان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 46 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا چکے ہیں، جن میں دو سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ایشین گیمز کے لیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ میں اکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ایسے کھلاڑی ہیں جو تاحال پاکستان کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکے۔
قومی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، اکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔ منتخب 15 کھلاڑیوں میں سے 14 نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کا بھی حصہ ہوں گے، جو 15 جون سے لاہور میں شروع ہوگا۔

ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ، فزیوتھراپسٹ محمد طاہر، ٹرینر عمران اللہ اور اینالسٹ و ٹیم آپریشنز کوآرڈینیٹر عثمان ہاشمی شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کے ذریعے ملک کے لیے تمغہ جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پشاور میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا آغاز، پاکستان اور افغانستان کے فائٹرز آمنے سامنے

پشاور، (اسپورٹس رپورٹر) پشاور اسپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے