تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ اسمبلی میں گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور، کراچی کیلئے مزید 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری

سندھ اسمبلی میں گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا بل منظور، کراچی کیلئے مزید 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے گھریلو ملازمین کے تحفظ اور فلاح کیلئے “ڈومیسٹک ورکرز ویلفیئر بل 2025” منظور کرلیا، جس کے تحت گھریلو ملازمین کے اوقاتِ کار، آرام، طبی سہولتوں اور چھٹیوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔ نئے قانون کے مطابق 16 سال سے کم عمر بچوں کو گھریلو ملازمت پر رکھنے پر پابندی ہوگی، جبکہ فل ٹائم یا رہائشی ملازم سے روزانہ آٹھ گھنٹے اور ہفتے میں چھ دن سے زائد کام نہیں لیا جاسکے گا۔ خواتین گھریلو ملازمین کو چھ ہفتے کی تنخواہ سمیت زچگی کی چھٹی بھی دی جائے گی، جبکہ ہر ملازم کیلئے تقرری خط جاری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے کراچی کیلئے مزید 500 الیکٹرک بسوں کی منظوری دے دی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق نئی بسیں مختلف اہم روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولت میسر آسکے۔ اسمبلی اجلاس میں گٹکا و ماوا کی فروخت، منشیات کے خلاف کارروائی، ٹریفک مسائل اور صحت کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ “بینظیر انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ، نوابشاہ بل 2026” بھی منظور کرلیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

حکومتِ سندھ کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار پر پابندیاں ختم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نے کاروباری برادری اور عوام کو بڑا ریلیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے