Home / اہم خبریں / ماتلی ٹنڈو غلام علی روڈ پر کار موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جائے حادثہ پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی، کار ڈرائیور گرفتار

ماتلی ٹنڈو غلام علی روڈ پر کار موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جائے حادثہ پر جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی، کار ڈرائیور گرفتار

ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) ماتلی ٹنڈو غلام علی روڈ پر کار موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار30 سالہ علی احمد کھیبر جائے حادثہ پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی دل جان کھیبر بھی شدید زخمی ہوگیا- متوفی کی نعش اور زخمی کو ایدھی رضا کاروں کی مدد سے تعلقہ ہسپتال لیجایا گیا۔زخمی دل جان نامی شخص کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حیدرآباد سول ہپستال منتقل کردیا گیا- دریں اثناء متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی بتایا جاتا ہے کہ دونوں موٹر سائیکل پر دمبالو سے ماتلی آرہے تھے حاجی ساون اسٹاپ پر حادثہ ہوگیا ادھر پولیس نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومتِ سندھ کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار پر پابندیاں ختم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) حکومتِ سندھ نے کاروباری برادری اور عوام کو بڑا ریلیف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے