کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز مئی اور جون میں پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ باقی دو میچز 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے تمام میچز شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس شام چار بجے ہوگا۔
آسٹریلیا کا یہ دورہ 2022 کے بعد پاکستان میں پہلی ون ڈے سیریز ہوگا اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم رواں سال ٹی20 سیریز کے لیے بھی پاکستان آ چکی ہے، جہاں میزبان ٹیم نے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی علاوہ ازیں، آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔
شیڈول: 23 مئی: آسٹریلوی ٹیم کی اسلام آباد آمد
30 مئی: پہلا ون ڈے، راولپنڈی
2 جون: دوسرا ون ڈے، لاہور
4 جون: تیسرا ون ڈے، لاہور