تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے معروف مصور وہاب جعفر کے آرٹ ورک پر مبنی سولو نمائش “Meditations of Form” کا اوشین آرٹ گیلری میں افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وہاب جعفر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ نمائش میں 45 نایاب فن پارے پیش کیے گئے، جنہوں نے شائقینِ فن کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ نمائش کے کیوریٹر فرخ شہاب تھے جبکہ شاہد رسام، تنویر فاروقی، سہیل احمد سمیت فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد شاہ نے کہا کہ وہاب جعفر نہ صرف ایک اعلیٰ درجے کے مصور ہیں بلکہ پاکستانی آرٹ کے لیے ان کی خدمات بے مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاب جعفر کے پاس پاکستانی آرٹ کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے اور انہوں نے احمد پرویز کے فن پاروں کا بڑا حصہ وی ایم آرٹ گیلری کو بھی دیا۔ ان کے بقول، وہاب جعفر نے علی امام اور احمد پرویز جیسے بڑے ناموں کے ساتھ وقت گزارا، جس کا اثر ان کے کام میں نمایاں نظر آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود وہاب جعفر مسلسل فن تخلیق کر رہے ہیں، جو ان کے عزم اور فن سے لگن کا ثبوت ہے۔ حال ہی میں ان کی اہلیہ کے انتقال کے باوجود انہوں نے کام جاری رکھا اور نمائش میں پیش کیے گئے بیشتر فن پارے گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران تخلیق کیے گئے۔ نمائش باقاعدہ آغاز سے قبل ہی بڑی حد تک فروخت ہو جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان کے فن کو بے حد سراہا جاتا ہے۔

کیوریٹر فرخ شہاب نے کہا کہ وہاب جعفر نے ہمیشہ اپنی عظمت کو سادگی میں چھپائے رکھا اور کبھی کسی کو احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ کتنے بڑے فنکار ہیں۔ انہوں نے ہر نئے اور ابھرتے ہوئے آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کی، جو ان کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاب جعفر کی زندگی اور کام نوجوان فنکاروں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

مامونکانجن میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، سیم نہر پر نئے پل کی تعمیر جلد شروع ہوگی

منی بائی پاس اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے، مامونکانجن میں سفری سہولیات بہتر بنانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے