تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈیزل مہنگا ماہی گیر بے بس ساحلی معیشت تباہی کے دہانے پر, رفیق داؤد جت کا حکومت سے فوری سبسڈی ریلیف پیکج اور ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

ڈیزل مہنگا ماہی گیر بے بس ساحلی معیشت تباہی کے دہانے پر, رفیق داؤد جت کا حکومت سے فوری سبسڈی ریلیف پیکج اور ہنگامی اقدامات کا مطالبہ


کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملیر کے نائب صدر اور وائس چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری رفیق داؤد جت نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات خصوصاً ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے ماہی گیری کے شعبے کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے، جس کے باعث ساحلی علاقوں سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈیزل مہنگا ہونے سے کشتیوں کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ماہی گیر سمندر میں جانے سے بھی قاصر ہوتے جا رہے ہیں۔ ماہی گیری کا شعبہ نہ صرف ساحلی آبادیوں کی معیشت کا بنیادی ستون ہے بلکہ ملکی برآمدات میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں یہ شعبہ تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ رفیق داؤد جت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہی گیروں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ڈیزل پر خصوصی سبسڈی دی جائے تاکہ وہ اپنے پیشے کو جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ابراہیم حیدری، مبارک ویلیج، کیماڑی، ریڑھی گوٹھ اور ٹھٹھہ بدین سمیت دیگر ساحلی علاقوں میں معاشی دباؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بے روزگاری اور غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکج، آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی، اور جدید سہولیات کی دستیابی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ ماہی گیری کے شعبے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ اس سے وابستہ لاکھوں افراد کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
رفیق داؤد جت نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ماہی گیروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی یا ماہی گیروں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ماہی گیری کا شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ صنعت ملکی برآمدات میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے خداںخواستہ یہ شعبہ متاثر ہوا تو ملکی برآمدات بھی شدید متاثر ہوگی لہذا حکومت وقت اس جانب توجہ دے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے