Home / اہم خبریں / ملیر میں فیسٹیول کرکٹ میچ، محمدی ڈیرہ الیون کی ملیر ٹاؤن کو 40 رنز سے شکست

ملیر میں فیسٹیول کرکٹ میچ، محمدی ڈیرہ الیون کی ملیر ٹاؤن کو 40 رنز سے شکست

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ملیر کے محمدی گراؤنڈ میں ملیر ٹاؤن اور محمدی ڈیرہ الیون کے درمیان کھیلے گئے فیسٹیول کرکٹ میچ میں محمدی ڈیرہ الیون نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملیر ٹاؤن کو 40 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کے ڈی اے آفیسرز کلب کی اسپورٹس کمیٹی کے رکن ایم نسیم نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم نسیم نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی اور ان شاء اللہ ملیر کو دوبارہ کھیلوں کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی سی او سی کے جوائنٹ انچارج نعیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے معاشرے میں برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔ ملیر ٹاؤن کے انچارج فہیم اجمیری نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے اور جلد ہی ملیر ٹاؤن کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کھیلوں کے میدانوں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے انہیں دوبارہ آباد کیا جائے گا۔

یوسی 5 کے چیئرمین طلحہ احمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملیر ٹاؤن کے تمام میدانوں کو دوبارہ کھیلنے کے قابل بنایا جائے تاکہ نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔ یوسی 5 کے کونسلر شہباز خان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

میچ میں کورنگی ٹاؤن کے سابق چیئرمین اور سی او سی ممبر نیر رضا، سید عامر علی اور محمود عباس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ نعیم خان، فہیم اجمیری اور طلحہ احمد نے عمدہ بولنگ کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ایم نسیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور منتظمین کی کاوشوں کو

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے