Home / اہم خبریں / سندھ اسمبلی کے رکن محمد فاروق اعوان سے پروفیشنل باکسر احتشام ریاض اعوان کی ملاقات

سندھ اسمبلی کے رکن محمد فاروق اعوان سے پروفیشنل باکسر احتشام ریاض اعوان کی ملاقات

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) رکن صوبائی اسمبلی سندھ و پارلیمانی سیکریٹری برائے لیبر و ہیومن ریسورس محمد فاروق اعوان سے پیپلز ہاؤس کورنگی (ایم پی اے آفس پی ایس 95) میں معروف پروفیشنل باکسر احتشام ریاض اعوان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی نے احتشام ریاض اعوان کو شاندار بین الاقوامی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

احتشام ریاض اعوان نے بتایا کہ انہوں نے 29 جنوری 2026 کو بینکاک میں ہونے والے مقابلے میں اپنے مدمقابل باکسر کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ چند ماہ میں ایشیئن ٹائٹل کے مقابلوں میں حصہ لے کر ملک و قوم کا نام مزید روشن کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر محمد فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ احتشام ریاض اعوان جیسے باصلاحیت نوجوان نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت ہمیشہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے عملی اقدامات کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے