کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/پارلیمانی رپورٹر) سندھ پارلیمانی رپورٹرز کے صدر کامران رضی، نائب صدر حمید سومرو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری ارباب چانڈیو، اطلاعات سیکریٹری دودو چانڈیو اور آفس سیکریٹری سنجے سادھوانی نے کراچی پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل کی شاندار کامیابی پر نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سندھ پارلیمانی رپورٹرز کی جانب سے جاری بیان میں ڈیموکریٹک پینل کے صدر فاضل جمیلی، نائب صدر ارشاد کھوکھر، سیکریٹری محمد اسلم خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد فاروق سمی اور خازن عمران ایوب کو واضح کامیابی پر مبارکباد دی گئی، جبکہ گورننگ باڈی کے نو منتخب ارکان عبدالجبار ناصر، اختر سومرو، شیم، فریال عارف، جاوید صبا، فریس عالم اور جاوید مہر کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا بیان میں کہا گیا کہ کراچی پریس کلب ایک درخشاں اور شاندار صحافتی تاریخ کا حامل ادارہ ہے جہاں ہمیشہ جمہوری روایات کے مطابق شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہوتا رہا ہے جو قابلِ تحسین روایت ہے۔
عہدیداران نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اور مثبت کردار ادا کرے گی، جبکہ کراچی پریس کلب اور اس سے وابستہ صحافی جمہوریت کی مضبوطی اور آزادیٔ اظہار کے لیے اپنا تاریخی کردار آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔