Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب انتخابات 2026: دی ڈیموکریٹس پینل کا 18ویں مرتبہ کلین سویپ

کراچی پریس کلب انتخابات 2026: دی ڈیموکریٹس پینل کا 18ویں مرتبہ کلین سویپ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2026 میں دی ڈیموکریٹس پینل نے ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسلسل 18ویں مرتبہ کلین سویپ کرلیا۔ انتخابات میں دیگر پینلز اور آزاد امیدواروں کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا۔

ہفتے کے روز صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہنے والی پولنگ کے دوران پریس کلب کے ممبران میں غیرمعمولی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ الیکشن میں 1369 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 1011 ممبران نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا، جو بھرپور شرکت کا ثبوت ہے۔

الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق دی ڈیموکریٹس پینل کے فاضل جمیلی 536 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جبکہ اسلم خان 493 ووٹ حاصل کرکے سیکریٹری کے عہدے پر کامیاب قرار پائے۔ نائب صدر کے عہدے پر ارشاد کھوکھر نے 480 ووٹ، خازن کے عہدے پر عمران ایوب نے 622 ووٹ اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر فاروق سمیع نے 556 ووٹ حاصل کیے۔

گورننگ باڈی کی سات نشستوں پر عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صباء، سید فرید عالم اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے واضح رہے کہ یہ انتخابات دی ڈیموکریٹس پینل، ڈیموکریٹ پینل، گرین پینل اور آزاد امیدواروں کے درمیان ہوئے، تاہم دی ڈیموکریٹس نے ایک مرتبہ پھر اکثریتی اعتماد حاصل کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کردی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے