Home / اہم خبریں / قائداعظم ٹرافی کی فاتح کراچی بلیوز کا شاندار استقبال

قائداعظم ٹرافی کی فاتح کراچی بلیوز کا شاندار استقبال

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی جیتنے والی کراچی بلیوز ٹیم کی کراچی واپسی پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے) کے عہدیداران نے ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر توصیف صدیقی، وصال انصاری اور خالد نفیس کی قیادت میں آر سی اے کے مختلف زونز کے نمائندگان نے کھلاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں ہار پہنائے۔ ایئرپورٹ پر موجود شائقین نے بھی ٹیم کے اعزاز میں بھرپور تالیاں بجائیں۔

چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی آر سی اے خالد نفیس نے اس موقع پر کہا کہ صدر آر سی اے ندیم عمر کی قیادت میں کراچی نے ڈھائی سال کے اندر دو مرتبہ قائداعظم ٹرافی جیت کر ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی نے نیشنل ٹی20، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹورنامنٹس بھی اپنے نام کیے جبکہ ون ڈے ٹورنامنٹ میں رنرز اپ رہ کر بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ ان کے مطابق یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ ندیم عمر کی سرپرستی میں کراچی کی کرکٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

توصیف صدیقی نے کہا کہ کراچی کے کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں اور مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل سے شہر اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے سعد بیگ، ثاقب خان، ہارون ارشد، عبداللہ فضل اور محمد عمر جیسے باصلاحیت نوجوان کرکٹر سامنے آئے ہیں، جو آگے چل کر قومی کرکٹ کے روشن مستقبل کی ضمانت بنیں گے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے