Home / اہم خبریں / امتیاز میر کے انتقال پر سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کا اظہارِ افسوس، امتیاز میر کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

امتیاز میر کے انتقال پر سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کا اظہارِ افسوس، امتیاز میر کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایس پی آر اے) کے عہدیداران نے معروف اینکرپرسن امتیاز میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایس پی آر اے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امتیاز میر صحافت کے شعبے میں ایک باوقار اور معتبر نام تھے، جن کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے صحافتی برادری ایک مخلص، محنتی اور قابل ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔

ایس پی آر اے کے اراکین نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے