Home / اہم خبریں / ایشیا کپ 2025: لٹن داس کی شاندار نصف سنچری بنگلہ دیش کی ہانگ کانگ پر آسان فتح

ایشیا کپ 2025: لٹن داس کی شاندار نصف سنچری بنگلہ دیش کی ہانگ کانگ پر آسان فتح

ابوظہبی/ کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) ایشیا کپ 2025 میں بنگلہ دیش نے اپنے سفر کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان لٹن داس نے 39 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بولرز نے حریف ٹیم کو 20 اوورز میں 143 رنز تک محدود کردیا۔ تَنزیم حسن ساکب، ریشاد حسین اور تسکین احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہانگ کانگ کی جانب سے نذاکت خان 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ یاسر مرتضیٰ نے 28 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنرز پرویز حسین اور تنزید حسن جلدی آؤٹ ہوگئے، مگر لٹن داس اور توحید ہری دَی نے ذمہ دارانہ شراکت قائم کرکے ٹیم کو کامیابی دلوائی توحید نے قیمتی 30 رنز جوڑے جبکہ کپتان نے نصف سنچری مکمل کرکے ٹیم کو 17.4 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا۔

یہ فتح بنگلہ دیش کیلئے شاندار آغاز ہے جبکہ ہانگ کانگ کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایونٹ کا اگلا میچ جمعہ 12 ستمبر کو دبئی میں پاکستان اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے