Home / اہم خبریں / ساٖف انڈر-17 چیمپئن شپ: پاکستانی اسکواڈ کا اعلان پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گا

ساٖف انڈر-17 چیمپئن شپ: پاکستانی اسکواڈ کا اعلان پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گا

اسلام آباد/ کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سری لنکا میں 15 سے 27 ستمبر تک ہونے والی ساٖف انڈر-17 چیمپئن شپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل نے حتمی ٹیم کی منظوری دی۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں گول کیپرز: سمر رزاق، خلیل جبران اور عادل علی خان شامل ہیں۔ ڈیفنس لائن میں ندیم حسین، محمد عالم، محمد مسعود، محمد زبیر، شاہد انجم، عابث رضا اور عزیزاللہ کو جگہ ملی ہے۔ مڈفیلڈ میں مصطفیٰ اصرار، عبدالصمد، ابراہیم آصف، محمد طلحہ، ہارون رشید، محمد عیسیٰ اور سعد ٹوانہ شامل ہوں گے جبکہ فارورڈ لائن محمد عبداللہ، منصور احمد، حسنین ولی رضا، محمد اویس، حمزہ یاسر اور سید شہرام پر مشتمل ہوگی۔

پاکستانی ٹیم اپنے گروپ مرحلے کا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف ہوگا، جبکہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ اہم ٹاکرا 22 ستمبر کو شیڈول ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے