Home / اہم خبریں / پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری: ایرلنگ ہالینڈ کے سابق کھلاڑی اعتزاز حسین اہل قرار

پاکستان فٹبال ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری: ایرلنگ ہالینڈ کے سابق کھلاڑی اعتزاز حسین اہل قرار

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال کے مداحوں کیلئے خوشی کی خبر سامنے آئی ہے، فیفا نے ناروے نژاد مڈفیلڈر اعتزاز حسین کو پاکستان کی نمائندگی کے لیے باضابطہ طور پر اہل قرار دے دیا۔

32 سالہ اعتزاز حسین کا تعلق ناروے سے ہے اور وہ مشہور اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھ مولڈے فٹبال کلب میں کھیل چکے ہیں اعتزاز نے دو سال قبل پاکستان کا پاسپورٹ حاصل کرلیا تھا، جس کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نے انہیں قومی ٹیم کا حصہ بنانے کی کوششیں تیز کردی تھیں۔

فیفا کی منظوری کے بعد اعتزاز حسین اب پاکستان کی سینیئر ٹیم میں شرکت کے اہل ہیں وہ اس سے قبل ناروے کی انڈر 16 سے انڈر 23 ٹیموں میں مختلف ایج گروپ سطح پر فٹبال کھیل چکے ہیں۔

اعتزاز حسین کے والدین کا تعلق ضلع گجرات کے شہر کھاریاں سے ہے ان کے شامل ہونے سے پاکستانی فٹبال ٹیم کو مڈفیلڈ میں اہم سہارا ملنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے