Home / اہم خبریں / میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا ہنگامی اجلاس، بقایا جات فوری ادا کرنے کا مطالبہ

میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کا ہنگامی اجلاس، بقایا جات فوری ادا کرنے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کا ایک ہنگامی اجلاس صدر نصراللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ریحان خان چشتی، گورننگ باڈی کے اراکین اور مختلف عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

یونین کے اعلامیے کے مطابق اگر تنخواہیں فوری ادا نہ کی گئیں تو کراچی یونین آف جرنلسٹس ملک گیر احتجاج پر مجبور ہوگی۔ اجلاس میں مختلف اداروں کے یونٹ چیفس سے رابطہ کرکے تنخواہوں کی تفصیلات حاصل کی گئیں جبکہ سرکاری و نجی اداروں کو متنبہ کیا گیا کہ پہلی فرصت میں بقایا جات ادا کریں۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نمائندے شمس کیریو نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری اپنے حقوق کے حصول کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔

سیکرٹری ریحان خان چشتی نے اسکروٹنی کمیٹی سے اپڈیٹ طلب کی اور ہدایت دی کہ ستمبر کے آخر تک مکمل رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ممبران کی فہرست جاری کی جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ "سیرت النبی ﷺ کانفرنس” کے انعقاد کے ساتھ ساتھ خواتین صحافیوں کے مسائل پر خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔

یونین نے ستمبر کے آخر تک کم از کم دو ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا، جن میں اراکین کو صحافتی مہارتوں، فیلوشپس، گرانٹس اور بین الاقوامی فنڈنگ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار پر تربیت دی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے