Home / اہم خبریں / کراچی سندھ بھر کی نرسس نے کراچی پریس کلب پر جائز مطالبات کے لئے دھرنا اور احتجاجی کیمپ لگا لیا

کراچی سندھ بھر کی نرسس نے کراچی پریس کلب پر جائز مطالبات کے لئے دھرنا اور احتجاجی کیمپ لگا لیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی سندھ بھر کی نرسس نے کراچی پریس کلب پر جائز مطالبات کے لئے دھرنا اور احتجاجی کیمپ لگا لیا- سندھ بھر کی نرسس جوائنٹ نرسس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پریس کلب پر دھرنا جاری- سندھ بھر کی نرسس نے اپنے مطالبات میں ٥ ٹائیر فارمولا کے تحت پرموشنز اور اپنے گریڈیشن سمیت ایک رننگ بیسک پے کے حساب سے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے اور سندھ بھر کے نرسز اساتذہ کو ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے، اسٹوڈنٹس نرسز کا وظیفہ ٢٠،٠٠٠ کیا جائے، ٤٣٠ بچوں کا مستقبل تاریکی سے بچاکے ان کا اسپیشل امتحان کیا جائے- مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک سندھ حکومت ہمارے تمام تر جائز مطالبات پورے نہیں کرتی ٹیب تک پریس کلب کراچی پر پرامن احتجاجی دھرنا جاری رہے گا- جبکہ آج ممبر صوبائی اسمبلی سندھ نصرت سحر عباسی نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور نرسس کو اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ سندھ اسبلی میں بھی آپ کے جائز مطالبات کے لئے ہم اپنی آواز بلند کریں گے آپ کی حمایت کے لئے آج یہاں آپ سے اظہار یکجہتی کے لئے موجود ہوں- ممبر صوبائی اسمبلی سندھ رشید احمد نے بھی نرسز سے اظہار یکجتی کے لئے اس احتجاجی کیمپ میں شرکت کی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے