تازہ ترین
Home / Home / صاف ستھرا پنجاب اور ناجائز تجاوزات سے پاک پنجاب کے تحت روڈوں چوکوں میں کسی قسم کی ناجائز تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی

صاف ستھرا پنجاب اور ناجائز تجاوزات سے پاک پنجاب کے تحت روڈوں چوکوں میں کسی قسم کی ناجائز تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی

 

قصور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدائیت پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد عاصم اعظم اور انسپکٹر ٹریفک پولیس قصور محمد اسلم نے قصور کی شاہرات و چوکو ں کا وزٹ کیا چوکوں میں رہڑیاں و رکشے گاڑیاں کھڑی کرے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے پر ایک درجن سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔ڈی ایس پی محمد عاصم اعظم اور انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد اسلم نے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب اور ناجائز تجاوزات سے پاک پنجاب کے تحت روڈوں چوکوں میں کسی قسم کی ناجائز تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی دستی رہڑیاں رکشے ویگن چوکوں میں کھڑے کرنے سے اجتنباب کیا جائے اگر کوئی بھی رہڑی رکشے ویگن والا کسی چوک میں یا روڈ پر کھڑا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عائشہ باوانی کالج کا نام تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمارت 2017 میں عدالتی فیصلے کے بعد متعلقہ ٹرسٹ کے حوالے کردی گئی تھی، سیکریٹری کالجز سندھ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز سندھ ندیم الرحمٰن میمن نے شاہراہِ فیصل پر واقع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے