Home / اہم خبریں / کے ڈی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے اعزاز میں شاندار الوداعی عشائیہ

کے ڈی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے اعزاز میں شاندار الوداعی عشائیہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) گلستانِ جوہر کے ایک مقامی کلب میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KDA) کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی اور عشائیہ کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی، پی پی پی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور حلقہ NA-235 کے ٹکٹ ہولڈر محمد آصف خان، کے ڈی اے لیبر یونین کے سرپرست محمد اشرف، اور معروف سماجی رہنما زبیر فرید نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ادارے سے ریٹائر ہونے والے افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ مقررین نے سبکدوش ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کی سندھ اسمبلی آفس میں ممبر خاور حسین کی پہلی برسی کی دعائیہ تقریب

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (سپرا) کے متحرک رکن اور سینئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے