جمہوریت میں چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے۔ اس طرح صحافت بھی اسی قانون سے عبارت ہے۔
سماجی میڈیا اور فوری اطلاعات کی فراہمی کے اس دور میں درست اور تصدیق شدہ معلومات دے
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) جمہوریت اور صحافت میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کیونکہ جس طرح جمہوریت میں چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے۔ اس طرح صحافت بھی اسی قانون سے عبارت ہے۔ سماجی میڈیا اور فوری اطلاعات کی فراہمی کے اس دور میں ایک صحافی کا بنیادی کا م یہ ہے کہ وہ اطلاعات و معلومات کے سیلاب میں سے درست اطلاعات اور معلومات کی تصدیق کرے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے صدر ایم افضل چوہدری نے چوہدری آرٹس سوسائٹی اینڈ کلچرل ونگ کے میڈیا جرنلسٹ گروپ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ پریس ریلیز کے مطابق محمد نعیم خان (روزنامہ پاکستان)، ملک ظفر اقبال (رائل نیوز)، طارق رحمان (روزنامہ نوائے جنگ)، محمد ندیم خان (روزنامہ پنجاب قیادت)، عبد الرحمن ایڈووکیٹ (سیاسی ایڈیشن)، محمد شبیر (روزنامہ سیاسی تقدیر)، ایم افضل چوہدری (ہفت روزہ ٹیکو)، منظور انصاری (اپنا ٹیکو)، امداد مغل (میرا شہر)، ملک عابد اسلم شانی (ایک نیوز)، اسد لیاقت راجپوت(روز ٹی وی)، طارق محمود رانا (ٹو نیوز)، عرفان خان (سٹی ٹین نیوز)، شہباز راجپوت (ارضِ پاک)، میاں محمد افضل (فیصل آباد رپورٹ)، محمد جاوید قادری (سماء نیوز)، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ (ایڈیٹر ملٹی میڈیا)، ساجد کمبوہ (پنجاب افئیرز)، ایم محبوب نذیر (روزنامہ مشرق)، ساجد حنیف (میرا شہر)، اور عدیل اشرف جان سندھو (نوائے خبریں)، شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمایاں نام اور مقام پانے کے لئے وسیع مطالعہ کے ساتھ بھر پور جرات اور ہمت و اخلاص اور دیانت و خدمت، انسانیت کا جذبہ اور خود کو وقف کر دینے کا حوصلہ بھی درکا ہے۔