کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پی سی بی کی ہدایت پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون ٹو کے زیراہتمام جاری پروفیسر اعجاز فاروقی 20 اوورز انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے نتائج سامنے آگئے، جن میں لاروش کرکٹ کلب اور داؤد اسپورٹس نے کامیابی حاصل کرلی ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لاروش کرکٹ کلب نے ٹی ایم سی کرکٹ کلب کو 60 رنز سے شکست دی۔ لاروش کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے۔ فرقان شکیل نے نصف سنچری (50)، علی حسن نے 42 اور حمزہ سرور نے 38 رنز بنائے۔ ٹی ایم سی کی جانب سے سید عمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ٹی ایم سی کلب کی ٹیم 9 وکٹوں پر 120 رنز بنا سکی۔ محمد معیز نے 23، حارث درانی نے 22 اور ثاقب درانی نے 18 رنز اسکور کیے۔ لاروش کی جانب سے تیمور مصطفیٰ، راؤ وقار اور علی حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں دوسرے میچ میں داؤد اسپورٹس نے کوہ نور کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ کوہ نور کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14.5 اوورز میں صرف 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حارث جاوید نے 23 اور بلال جعفری نے 13 رنز بنائے۔ داؤد اسپورٹس کی طرف سے نور ولی اور صائم رئیس نے تین تین جبکہ اسد اختر نے دو وکٹیں حاصل کیں ہدف کے تعاقب میں داؤد اسپورٹس نے صرف 3.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 78 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ذاکر ملک نے صرف 13 گیندوں پر چار چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 42 اور وہاج ریاض نے 10 گیندوں پر 28 رنز بنائے ایمپائرنگ کے فرائض پہلے میچ میں اسد علی اور نذیر بٹ جبکہ دوسرے میچ میں بشیر عباسی اور اسد علی نے انجام دیے۔ دونوں میچز کے آفیشل اسکورر سید افراسیاب عالم تھے۔
Home / اہم خبریں / پروفیسر اعجاز فاروقی 20 اوورز کرکٹ ٹورنامنٹ: لاروش کلب اور داؤد اسپورٹس کی شاندار کامیابی، ٹی ایم سی اور کوہ نور کو شکست