Home / Home / ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈی پی او عبادت نثار نے تحصیل کمالیہ میں مرکزی جلوس روٹس اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈی پی او عبادت نثار نے تحصیل کمالیہ میں مرکزی جلوس روٹس اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈی پی او عبادت نثار نے تحصیل کمالیہ میں مرکزی جلوس روٹس اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا۔ صفائی، اسٹریٹ لائٹس، بیرئیرز اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی معاذ الرحمٰن، چیف آفیسر علی رضا، سید ثقلین شاہ، ممبر تحصیل امن کمیٹی رانا اسرار احمد خاں انجمن حسینیہ، انجمن تاجراں اور امن کمیٹی کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ حساس مقامات پر اضافی پولیس نفری کی جائے گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ، کنٹرول روم فعال کر دیا گیا ہے، ریسکیو، سول ڈیفنس اور میڈیکل ٹیمیں الرٹ ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ "محرم الحرام میں مثالی امن و بین المسالک ہم آہنگی ہمارا ہدف ہے۔ شہری غیر مصدقہ یا اشتعال انگیز مواد سے گریز کریں، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے