چوہدری غلام نبی دوبارہ صدر، ڈاکٹر سہیل تاحیات سرپرست اعلیٰ مقرر
ضلع ٹوبہ کے تعلیمی رہنماؤں کا تعلیمی سفر شروع سی ای او ایجوکیشن نے حلف لیا
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نومنتخب عہد یداران کی حلف برداری کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ نومنتخب ارکان سے سی ای او ایجوکیشن ٹوبہ راحیلہ جمیل نے حلف لیا۔ تقریب میں چوہدری غلام نبی طارق نے دوسری بار ضلع کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ کمالیہ سے محمد اویس جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے، جبکہ ڈاکٹر سہیل انجم گوندل کو تاحیات سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا۔ سابق ضلعی صدر رائے اسد علی خان کو ضلعی ایگزیکٹو ممبران میں شامل کیا گیا۔ کمالیہ سے علی رضا وسیر، رانا وثیق الرحمٰن اور عبدالقیوم کو بھی ضلعی ایگزیکٹو کمیٹی کا حصہّ بنایا گیا۔ فرحان گوندل کو انفارمیشن سیکریٹری نامزد کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن راحیلہ جمیل، چوہدری شاہد خوشنود اور محمد اعظم ضیاء نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کامیاب و منظم تقریب کے انعقاد پر پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں پُر وقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔