تازہ ترین
Home / Home / مدرسہ آیت الاسلام کے نام ! ۔۔۔ تحریر : افشاں رانی (منڈی ٹھروہ)

مدرسہ آیت الاسلام کے نام ! ۔۔۔ تحریر : افشاں رانی (منڈی ٹھروہ)

اے میری جائے پناہ !
آج
تجھ سے منسلک ہوئے
ایک سال مکمل ہوا ۔
میری
راحتِ جاں کے لئے
محض یہ خیال کافی ہے
کہ
زندگی کی شام ہونے سے پہلے
صبحِ بہاراں نصیب ہو گئی ۔

تیری نسبت نے
مجھ ایسی کو
بے راہ روی سے نکالا ،
صراطِ مستقیم کی مسافرہ بنایا ،
لایعنی خیالوں سے بچایا ،
خودی سے روشناس کرایا ،
اہلِ دانش و اہلِ محبت سے ملوایا ،
میرے شب و روز کو سنوارا

المختصر
تیرے ساتھ تعلق سے
مصیبت کے دن سہل ہوئے
اور
تیری موجودگی نے
زیست میں رنگ بھر دئیے

مدرسہ آیت الاسلام!
تیرے خادموں کی خیر ۔
ترے باسی ، ترے محب
اور تُو
سدا سلامت رہے ،
رحمتِ خداوندی سے پھلے پھولے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے