Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس کی گٹکا ماوا مافیا و مفرور ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں- 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں درخشاں پولیس کی گٹکا ماوا مافیا و مفرور ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں- 4 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس کا گٹکا ماوا مافیا و مفرور ملزمان کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں و چھاپوں کا سلسلہ جاری 4 ملزمان گرفتار مقدمہ درج تفتیش کا عمل تیز- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے گٹکا ماوا مافیا و مفرور ملزمان کے لئے زمین تنگ کردی دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں گٹکا ماوا فروشوں سمیت مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا- گٹکا فروش کراچی کے مختلف علاقوں مضر صحت، گٹکا و چھالیا کی فروخت کے ساتھ ساتھ کلفٹن، ڈیفنس، گزری و ساحل سمندر تک اپنے نیٹ ورک کے زریعے سپلائی کرکے کاروبار کو فروخت دے رہے تھے دوسری جانب کارروائی کرتے ہوۓ متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب و مفرور ملزم سید عثمان ولد سید ارشد کو گرفتار کرلیا- ملزم پولیس کو مختلف جراٸم کی وارداتوں میں انتہائی مطلوب بھی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصر و مفرور ملزمان کو انکے منطقی انجام تک پہنچا کر علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے