تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی، 4 ٹرکوں پر مشتمل پچاس لاکھ روپے کے پٹاخے و آتش گیر مواد برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

میرپورخاص سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی، 4 ٹرکوں پر مشتمل پچاس لاکھ روپے کے پٹاخے و آتش گیر مواد برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کی خصوصی ہدایات پر آتش گیر مواد کی رہائشی علاقہ میں موجودگی پر پولیس کی کاروائی، چار بڑے ٹرکوں کے زریعے آتشگیر مواد کی تھانہ میں منتقلی- تھانہ کوٹ غلام محمد کی حدود میں اے ایس پی سیٹلائیٹ ٹاؤن محمد عمران مرزا کی سربراہی میں سی آئی اے میرپورخاص کے انچارج عنایت زرداری کی مشترکہ کاروائی کوٹ غلام محمد کی حدود میں نزد قائمخانی ہال میں تقریباً پچاس لاکھ روپے کے پٹاخے و آتش گیر مواد برآمد کرلیا، ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کرلیا گیا- بعد ازاں ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ غلام محمد تھانے پر درج ہوا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سجاس کے وفد کی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز اونر ندیم عمر سے ملاقات، کلب کرکٹ کے لیے مستقل ونڈو مختص کرنے پر زور

کراچی، (رپورٹ ذیشان حسین /اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے