Home / اہم خبریں / وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد، (نوپ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل سدباب نہیں ہو جاتا ، دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے