Home / اہم خبریں / کراچی بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی کمی کے ذمہ دار واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران ہیں- رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری

کراچی بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی کمی کے ذمہ دار واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران ہیں- رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بلدیہ ٹاؤن کراچی سے تحریک لبیک پاکستان کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی مفتی قاسم فخری نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کے حصے کا پانی صنعتی علاقوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی قلت کے ذمہ دار واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن کی عوام کوپانی کی بوند بوند کیلئے ترسایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پانی کی کمی کے خلاف اہالیان بلدیہ ٹاؤن کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں اہالیان علاقہ، سماجی رہنماؤں اور تحریک لبیک کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مفتی قاسم فخری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک نے سندھ اسمبلی میں بھی بلدیہ ٹاؤن کے پانی اور دیگر ضروریات کے لیے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر بلدیہ ٹاؤن کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیربلدیات سعید غنی اور ایم ڈی واٹر بورڈ علاقے میں پانی کی قلت کا فوری نوٹس لیں۔ ہمارے گھروں کے نلکوں میں پانی نہیں آتا لیکن ٹینکر مافیا کے واٹر ہائیڈرنٹس میں پانی آجاتا ہے۔ ٹینکر مافیا ہمارا پانی چوری کرکے ہم کو ہی فروخت کرتا ہے۔ کچھ سیاسی جماعتیں ٹینکر مافیا کی سرپرستی کررہی ہے۔ واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران رشوتیں لے کر بلدیہ ٹاؤن کے حصے کا پانی صنعتی علاقے کو فروخت کررہے ہیں۔ مفتی قاسم فخری نے مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان بلدیہ ٹاؤن کی عوام کو اس کا حق دلاکر رہے گی۔ اگر بلدیہ ٹاؤن کے پانی کی چوری نہ روکی گئی تو واٹر بورڈ کے کرپٹ افسران کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائیں گے۔ بلدیہ کے ایم این اے اور بلدیاتی نمائندے عوام کو پانی دلانے کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے کاموں میں رکاوٹیں نہ ڈالیں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے