میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ خسرہ ایک خطرناک موذی مرض ہے معاشرے کے ہر فرد کو انسداد خسرہ مہم کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کانفرنس ہال میں خسرہ مہم کے انتظامات کاجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران آؤٹ ریچ ٹیموں پر خصوصی توجہ دی جائے فوکل پرسن کو چاہئے کہ وہ ٹیموں کو مانیٹر کریں غیر حاضر اور صحیح کام نہ کرنے والے فیلڈ عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کو پابند کیا جائے کہ مہم کے دوران ٹیموں سے تعاون کریں ایمبولینس کو تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ بوقت ضرورت استعمال میں لایا جاسکے موبائل ٹیموں کے فیلڈ میں نہ پہنچنے کی صورت میں دفتر میں اطلاع دی جائے مہم کو ١٠٠ فیصد کامیاب کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں مہم کے دوران پسماندہ علاقوں کا خاص خیال رکھا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوکل پرسن میرپورخاص ڈاکٹر نارائن داس نے بتایا کہ خسرہ مہم 15 سے 27 اکتوبر 2018 تک جاری رہے گی لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے 9 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران میرپورخاص ضلعے کے 253271 بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے مہم کے دوران 41 یو سیز، 64 فکسڈ سائیٹ ٹیم،161 آؤٹ ریچ سائیٹ ٹیمیں کام کرینگی فوکل پرسن تھرپارکر بھرت کمار نے بتایا کہ ضلع تھرپارکر کے 247449 بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مہم کے دوران 44 یوسیز، 68 فکسڈ سائٹ ٹیم، 206 آؤٹ ریچ ٹیم، 44 فرسٹ لیول سپروائزر، 11 سیکنڈ لیول سپروائزر، 44 یوسی اے اے ایف آئی فوکل پرسن مقررکئے گئے ہیں فوکل پرسن عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد نے بتایا کہ ضلع عمرکوٹ میں 179414 بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے مہم کے دوران 27 یوسیز، 37 فکسڈ سائیٹ ٹیم،127 آؤٹ ریچ ٹیم، 31 فرسٹ لیول سپروائزر، 9 سیکنڈ لیول سپروائزر، 7 موبائل ٹیمیں کام کریں گی اس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر علی میمن، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر نصیر شیخ،اے ڈی سی ون تھرپارکر ذوالفقار داؤدپوتہ، اے ڈی سی ون میرپورخاص اللہ بچایو بھٹی، ڈی ایچ او میرپورخاص ڈاکٹر عمر کاکا، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ، ڈبلیو ایچ اوکے نمائندے ڈاکٹر قادرعباسی، ریجنل منیجر پی پی ایچ آئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی-
![]()